۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله عیسی قاسم

حوزہ/ تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے پاکستان میں کان کنوں کے سر قلم کئے جانے کے داعشی دہشت گرد گروہ کے وحشیانہ جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے پاکستان میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کے داعشی دہشت گرد گروہ کی وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

اس بیان کے متن کا مکمل ترجمہ کچھ اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

{…أَنَهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَیْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِی الْأَرْضِ فَکَأَنَمَا قَتَلَ النَاسَ جَمِیعًا. المائدة 33

داعش اسلام کا جھوٹا، مکروہ اور مسخ شدہ چہرے کے طور پر باقی رہے گی، یہ گروہ دین اسلام کو ان تمام لوگوں کی نظر سے گرا دے گا،جو اسلام کی حقانیت،ظلم و بربریت، وحشی گری سے دوری اور اسلام کا انسانیت کے احترام کے قائل ہونے اور کسی کے ناحق قتل کرنے کو حرام قرار دینے کے قانون سے بے خبر اور لا علم ہیں۔

داعش بے گناہ لوگوں کا خون بہیمانہ طریقے سے بہا رہی ہے،اسلام اور اسلامی اخلاقیات سے دور اور جاہل ہے ،اسلام کے بہت سے اصولوں اور بنیادوں کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ اس میں بدعت داخل کر رہی ہے اور ان لوگوں کو جانور کی طرح ذبح کر رہی ہے جو کلمہ گو مسلمان،نماز پڑھنے،روزہ رکھنے،حج ادا کرنے اور زکات دینے والے ہیں اور فکری اور عملی طور پر خدائے واحد پر ایمان رکھتے ہیں۔
 
داعش درندہ صفت اور خونخوار جانور اور امت اسلامیہ کی صفوں میں تفرقہ ڈالنے کی حیثیت سے باقی رہے گی اور اس کا ہدف امت کو تقسیم اور وحدت اسلامی کو پارہ پارہ کرنا ہے۔

امت اسلامیہ کے مختلف طبقات،شیعہ اور سنی کو اس تباہ کن وائرس کے خلاف متحد ہونا چاہئے اور اپنی آنے والی نسلوں کو داعش کی فریب کاری، تسلط ، جہالت اور خطرے سے آگاہ کرنا چاہئے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ یہ گیارہ بے گناہ مسلمان جنہیں پاکستان میں وحشیانہ اور بزدلانہ طریقے سے سر قلم کر کے قتل کیا گیا یہ مظلومین نہ کسی کے ساتھ جنگ کر رہے تھے اور نہ ہی فکری اور مذہبی جدوجہد یا تنازعات میں ملوث تھے۔

داعش مذکورہ بالا آیت کریمہ کے مکمل طور پر برخلاف عمل کر رہی ہے اور بغیر کسی پریشانی اور حساب و کتاب کے مسلمانوں کو شہید کرتی ہے اور ان کے خون میں غرق ہو جاتی ہے۔

خداوندا! امت اسلامیہ کو اپنے دشمنوں کے خلاف متحد فرما اور کافروں کی فریب کاری، منافق اور جاہل لوگوں کو امت اسلامیہ سے دور فرما۔

شیخ عیسی قاسم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .